ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کاروار: ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے مشاہد ین میں شامل

کاروار: ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے مشاہد ین میں شامل

Tue, 06 Nov 2018 19:03:13  SO Admin   S.O. News Service

کاروار6؍نومبر (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکم نامے کے مطابق ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کو راجستھان میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران بھیلوارا اور اجمیر کے علاقے میں بطور مشاہد(آبزرور) متعین کیا گیا ہے۔

سنٹرل الیکشن کمیشن کی طرف سے ارسال کردہ مراسلے کے مطابق راجستھان چیف الیکشن کمیشن نے تین افسران کو ’قابل رسائی انتخابی مشاہد‘(ایکسیسی بلیٹی آبزرور) کی حیثیت سے متعین کیا ہے۔ ان میں ایس ایس نکول بھی شامل ہیں۔ وہ راجستھان میں 14سے16نومبرتک ڈیوٹی انجام دیں گے۔خیال رہے کہ راجستھان اسمبلی کے لئے 7دسمبر کو انتخابات منعقد ہونگے اور 11دسمبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔کہا جاتا ہے کہ کرناٹکا میں ہوئے حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران ایس ایس نکول کی بہتر کارکردگی کی بنیاد پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔


Share: